سینیٹرمحمد فروغ نسیم نے بطور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف قلمدان سنبھال لیا
سینیٹرمحمد فروغ نسیم کی وزارت قانون وانصاف آمد پرسیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سینیٹرمحمد فروغ نسیم کا استقبال کیا۔وزیر قانون وانصاف کو انٹر نیشنل لیگل فرنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون کو وزارت قانون وانصاف کےامور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون وانصاف کو انٹر نیشنل لیگل فرنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیر قانون نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کردی۔وزیر قانون نے لاء افسروں کی تقرری کا جائزہ لینے اوروفاقی عدالتوں میں خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔وزارت قانون میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔