وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں بیرون ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی

Aug 20, 2018 | 22:04

بیرون ممالک سے رقوم واپسی کیلئے ٹاسک فورم کو دو ہفتوں میں لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ٹاسک فورس دو ہفتوں میں تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ کے کیسز کی تفصیلات اکٹھی کرے گی، دیگر ممالک سے رقوم واپس لانے کیلئے معاہدوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر کو ٹاسک فورس کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو ٹاسک دے دیئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزراء گڈ گورننس اور میرٹ کا نظام اپنائیں، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، اس پر پورا اترنا ہے، کرپٹ اور نااہل افراد کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام وزارتوں کی خود بھی نگرانی کریں گے،

مزیدخبریں