نواز شریف ، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عید جیل میں گزرے گی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطل کرکے تینوں کو فوری رہا کرنے کی استدعا مسترد کردی
نوازشریف، مریم نواز اور محمدصفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پرمختصر فیصلہ سنا دیا گیا،، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تینوں کی ضمانت درخواستوں کو زیرالتوا رکھنےاور سزا کیخلاف اپیلوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم ۔دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر ہیں ، اپیلوں پر سماعت تک سزا معطلی کی درخواستیں بھی موخر کر دیتےہیں ، نہیں چاہتےکہ دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو، اس مرحلے پر کوئی فیصلہ دینےکا مطلب ، درخواست گزار کو فائدہ دینا ہوگا ۔فاضل جج کا مزید کہنا تھا ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پڑھا ہے ، شواہد کو باریکی سے دیکھنا ہوگا ، کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے دلائل کے دوران خواجہ آصف ، مشاہد حسین سید اور پرویز رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے