عمران خان کو علم ہی نہیں کے ان کے اختیارات کیا ہے، عمران خان کونوازشریف کے خلاف اقدامات کے علاوہ کچھ نظرنہیں آرہا، احسن اقبال

Aug 20, 2018 | 23:44

اسلام آبادپریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اندازہ ہی نہیں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زیادہ تراختیارات صوبوں کومنتقل ہوچکے ہیں، ناتجربہ کاری کے باعث ملک کونقصان ہوگا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ میں زیادہ تر ساتھی مشرف دورکے ہیں، وزارت داخلہ کاعہدہ خالی رکھنا جرم ہے، عمران خان کونوازشریف کے خلاف اقدامات کے علاوہ کچھ نظرنہیں آرہا، مریم نواز اور نوازشریف ملک سے نہیں بھاگ رہے، نوازشریف اپنی مرضی سے ملک واپس آئے اور مقدمات کاسامناکیا،

ضرور پڑھیں: Labb Azaad 22 September 2018

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، عمران خان نے اپنی تقریرمیں سی پیک ، کلبوشن یادیواور کشمیرکا ذکر تک نہیں کیا۔ نوازشریف نے ہمیشہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے، عمران خان اپنے گھرکویتیم خان بنانے کااعلان کریں ۔

مزیدخبریں