اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پلاسٹک کے25 لاکھ بیگ قبضے میں لے لئے گئے
وزارت ماحولیات کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں اوراس دوران پلاسٹک کے پچیس لاکھ بیگ قبضے میں لے لئے۔صاف اورسرسبزپاکستان مہم کے تحت چودہ اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔خصوصی ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں کاروزانہ دورہ کررہی ہیں اوردکانوں اور بڑے سٹوروں میں پلاسٹک بیگ چیک کررہی ہیں