ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب سب کی پالیسی پربلاامتیازکارروائی جاری ہے،نیب نے آگاہی تدارک پرمشتمل سہ جہتی پالیسی اختیارکی، سہ جہتی پالیسی کےمثبت نتائج سامنےآئےہیں اور نیب نے اب تک 326 ارب روپے ریکور کیے، 2018میں نیب نے 30 ارب ریکورکیے، 19 ماہ کےدوران نیب نےریکارڈکامیابیاں حاصل کیں۔جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے 1249 مقدمات دائرکیے، افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ میں اپناقومی فرض ادا کر رہے ہیں۔ نیب افسران بھر پور محنت، دیانتداری سےکام کر رہے ہیں اور ہم ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کےلیےپرعزم ہیں جب کہ نیب کو موصول شکایات میں اضافہ عوام کے اعتماد کا اظہارہے۔