قومی باکسر محمد وسیم ایک بار پھر رنگ میں واپسی کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے۔ وسیم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی بہت اہم فائٹ ہے جس کیلئے گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈوان سے بھرپور تربیت لے رہا ہوں۔کامیابی کے بعد ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاوں گااور اس صورت میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کیلئے ایک بار پھر فائٹ کرسکوں گا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں 9 فائٹ لڑی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔