ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ
کراچی: گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی کے بعد آج ڈالر ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.61 سے بڑھ کر 158.75 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔ 2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔ اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔