متحدہ اپوزیشن کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آج آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کے دوران کیا گیا۔ اے پی سی کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے۔اس وقت پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان نچلی سطح پر ہے، خراب معاشی صورتحال کے باعث سوویت یونین اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ نوجوان بیروزگاری کا شکار ہیں۔ تاجروں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈاکٹر پریشان ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کی جو صورتحال بنی ہے ۔ ہم حکمرانوں کو کشمیر کو فروخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے رے ہیں۔ تم نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی۔