وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیراور پاک بھارت سرحدوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز بھی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو کشمیر سے متعلق پش رفت پر بریفنگ دیں گے، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کابینہ اراکین عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، اس کے علاوہ وزارتِ مواصلات ایک سال کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ بھی دے گی۔