موجودہ حالات میں سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر میں کرتارپورراہداری کھل رہی ہے، مدت ملازمت میں توسیع اہم ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی موجودہ صورت حال میں اہم ہیں، افغانستان میں قیام امن اورطالبان سے امریکی مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع بہت ضروری تھی، فیصلےسے ظاہرہوتا ہے سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات کیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔