پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال: قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال نو ارب ڈالر سے زائد قرضوں اور ان پر سود کی مد میں اداکئے جبکہ مجموعی طورپر پاکستان کودس ارب اٹھارہ کروڑ ڈالرز بیرونی زرائع سے ملے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ایک سال کی معاشی کارکردگی پر رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال میں حکومت نے 9ارب10 کروڑڈالر قرضوں کی مدمیں اداکئے، اس رقم میں سے سات ارب ڈالرسےزائد کی رقم اصل قرض کی مدمیں ادا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زشتہ مالی سال مجموعی طور پر پاکستان کودس ارب اٹھارہ کروڑڈالرز بیرونی زرائع سےملے۔اس رقم میں سےنوارب پچاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرقرض اورتینتیس کروڑ ڈالر کی گرانٹس شامل ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا حکومت کو ملٹی لیٹرل مالیاتی ادروں سے دوارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز ملے، بائی لیٹر ل زرائع سے ایک ارب ستانوئےکروڑ سترلاکھ ڈالرز حاصل ہوئے، فارن کمر شل بینکوں سےچارارب نوئے کروڑ ڈالر کا قرضہ لیاگیا جبکہ چین نے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کروائے۔ معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں مختلف بیرونی ادائیگیوں کیلئے پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر درکار ہوں گے۔