ٹرمپ کا مودی کو فون، پاک بھارت تنا ئوکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا.ترجمان وائٹ ہائوس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس ہوگن گِڈلے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنائو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر بیان میں کہا کہ'دو اچھے دوست وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے تجارت اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماں کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت سے تنا اور کشیدگی کم کرنے کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہوئی۔صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مگر بات چیت بڑی اچھی رہی۔خیال رہے کہ 16 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔صدرٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو میں بھی کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔