کراچی: سرکاری اسپتالوں میں ڈائریا کے فوری خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت
محکمہ صحت نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈائریا کے فوری خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسروں اوراسپتالوں کی انتظامیہ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں کے خصوصی وارڈز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بچے گیسٹرو، نمونیہ سمیت پیٹ کی مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں، وارڈز میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ڈی جی ہیلتھ سندھ نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ وہ خود کراچی کے تمام وارڈزکی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔