پنجاب حکومت نے میٹروبس کے کرایے بڑھا دیے
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، پنجاب حکومت نے میٹروبس کے کرایے بڑھا دئیے۔
غریب عوام کے لئے سستی میٹروبس کی موجیں ختم ہو گئیں، پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد مسافر کو یک طرفہ کرایہ 20 کے بجائے 30 روپے ادا کرنا پڑے گا۔
عوام کے لئے سستی میٹرو بس کی موجیں ختم، پنجاب حکومت نے کرایہ بیس سے بڑھا کر تیس روپے کر دیا۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔ کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا۔کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔
خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔