پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لا جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پاکستان نے یہ اہم معاملہ اٹھانے کیلئے بین الاقوامی وکلا سے رابطہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قر یشی سے وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک وقوم کے لئے تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا۔انہوں نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ جنجوعہ کو فوراً جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی کامیابیاں
بھات کے 5 اگست کے اقدام کے خلاف پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بروقت چین جاکر معاملے پر چینی حکام سے بات چیت کی، چین نے معاملے پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔