نئے ہسپتالوں کے قیام کے منصوبہ جات کا ترجیحی بنیادوں پر آغاز کیا جائے : مخدوم ہاشم جواں بخت
نئے ہسپتالوں کے قیام کے منصوبہ جات کا ترجیحی بنیادوں پر آغاز کیا جائے۔ ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے موزوں مالیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے انفراسٹریکچر اور دیگر سہولیات کی الگ الگ درجہ بندی کی جائے۔ انفراسٹریکچرپر سرمایہ کاری کے مثبت نتائج کے لیے موزوں انسانی وسائل سے استفادہ کیا جائے۔ اس ضمن میں انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خدمات معاون ثابت ہوں گی۔یہ ہدایات صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت رواں مالی سال میں محکمہ صحت کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور آئندہ منصوبہ جات کے لیے مالی منصوبہ بندی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کا شعبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے فنڈز کے بروقت اجراء کے لیے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم شعبہ جاتی منصوبہ بندی