معیاری تحقیق اور مستند ڈیٹا سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک
سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا ہے کہ فیلڈ سے حاصل کردہ مستند ڈیٹا پر کی گئی محتاط اور معیاری تحقیق سے بیماریوں کی روک تھام میں خاطر خواہ مددملتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ)کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) کے دفتر کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ) کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)ڈاکٹر محمد اقبال نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریفنگ دی۔اس موقع پرسیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفرنے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ پیشہ ورانہ حالات اور لائیوسٹاک فارمرز کی ضروریات کے پیش نظر بین الاقوامی معیار کی ریسرچ کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور تحقیقی مقالہ جات کو عالمی شہرت کے حامل ریسرچ جنرلز میں چھپوایا جائے۔