سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020 منظور کر لیا گیا، سندھ ٹرسٹ ایکٹ کو ایف اے ٹی ایف کے مطابق بنایاگیا ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ قانون میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات کیےگئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے اجلاس میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ،ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔