سعودی حکومت کا عوام کو مالیاتی فراڈ سے بچانے کے لیے اہم اقدام
ریاض: سعودی عریبین اتھارٹی (ساما) نے بینکوں میں مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے اسپیشل گائیڈ بک جاری کر دی۔ سعودی عریبین اتھارٹی (ساما) کی جانب سے اسپیشل گائیڈ بک جاری کی گئی ہے جس میں تمام بینکوں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں فراڈ کے سدباب کے لیے انتظامی یونٹ قائم کریں جو ہر طرح کے مالی فراڈ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پیش کرنے کے ساتھ فراد کی روک تھام میں موثر کردار ادا کرے۔ اسپیشل گائیڈ بک کے مطابق انسدا دھوکہ دہی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ مالیاتی فراڈ سے متعلق کارروائی،شواہد اور ممکنہ پالیسیاں تجویز کرے۔ انسدا دھوکہ دہی یونٹ بین الاقوامی تنظیموں سے جاری ہونے والے نئے ضوابط اور سفارشات سے استفادہ کرے اور مالیاتی فراڈ کے سدباب سے متعلق سرگرمیوں سے فائدہ اٹھائے۔