لاہور میں تیز بارش سے شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شاہراہیں اور مختلف مقامات کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہا۔ بارش اس قدر تیز تھی کہ نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔تاہم بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ہیں۔