راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر فواد چوہدری کا پیغام
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی۔راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔واضح رہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50واں یوم شہادت ہے۔