حکومت نے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری دیدی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری ایپکس کمیٹی نے دی ہے۔ ایپکس کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، فنانس ڈویژن اور پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔