ہمیں اپنے تمام شہیدوں پرفخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔وزیرداخلہ
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے تمام شہیدوں پرفخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام ہے۔ جمعہ کو وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پرپیغام میں کہا کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔