میجر جنرل بابر افتخار نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو نشان حیدر کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو نشان حیدر کی شہادت کے پچاس سال مکمل ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
On 5Oth Martyrdom anniversary, we remember with reverence, bravery & supreme sacrifice of National Hero Pilot officer Rashid Minhas Shaheed, Nishan-e -Haider. In line of duty, Pilot offr Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force defending the motherland.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ہیرو راشد منہاس شہید کی بہادری اور عظیم قربانی کے پچاس سال مکمل ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے راشد منہاس شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دے کر پاک فضائیہ کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا۔