31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے, ویکسین نہ لگوانے پر سم بند
پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنرپشاور نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانےوالوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی،31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع کریں گے۔