سابق سفیر حسین حقانی آج ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے پیش ہوکرامریکیوں کو ویزےدینے کے بارے میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ گزشتہ روز حسین حقانی نے کمیشن میں امریکیوں کو ویزوں کے اجرا سے متعلق اپنا مؤقف تحریری طور پر جمع کرایاتھا جس پر کمیشن نے انہیں خود پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسربراہ پہلے ہی اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کمیشن رواں ماہ اپنی رپورٹ مکمل کرلے گا۔