رحمان ملک، الطاف حسین ٹیلی فونک رابطھ، صدر آصف زرداری کی صحت،ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ۔

الطاف حسین اور رحمان ملک کے درمیان ہونے والے رابطے میں صدر آصف زرداری کی صحت،ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر اتحادکا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتیں ملکی سلامتی کے لیے متحد ہوجائیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین سچے دوست کی طرح ہمیشہ صدرزرداری کے ساتھ ڈٹے رہے ہیں۔ الطاف حسین نے جمہوریت کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔