ملک میں تبدیلی صرف الیکشن کے ذریعے ہی آئیگی، کسی غیرآئینی مداخلت کی حمایت نہیں کریں گے۔ رانا ثنااللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن ناقابل برداشت ہےتاہم ملک میں مارشل لا نہیں آسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چرب زبانی اور عدالت کی توہین کی جارہی ہے۔اسٹیبلشمنٹ جو جماعت بنانے کی کوشش کررہی ہے وہ کچھ ظاہر ہوچکی ہے اور کچھ جلد ظاہر ہوجائے گی۔ جہانگیر ترین جیسے لوگوں نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے ماتھا ٹیکا ہے۔ قاف لیگ اور پی ٹی آئی انتخابات میں شکست سے دوچارہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدلی صرف ووٹوں کے ذریعے آئے گی، غیر آئینی تبدیلی اٹھارہ کروڑعوام ، آزاد عدلیہ اورمیڈیا قبول نہیں کریں گے۔