پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں سے ہونے والی زیادتی کے براہ راست ذمہ دار وزیراعلٰی شہباز شریف ہیں۔ راجہ ریاض احمد
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام شوگر ملوں میں کسانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اورہم ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب خود اسمبلی میں نہیں آتے، جبکہ ان کا سیکرٹری اسمبلی میں آتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی مثال دولہا کے بغیر بارات کی سی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کورم پورا کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔