میمو کیس کو نان ایشو کہنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ شیخ رشید احمد
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم گردن تک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکے ہیں جبکہ ایک دن میں چار چار سو ویزے جاری کرنے والے حسین حقانی کو ایون وزیر اعظم میں پناہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبر ایک اور ادارے دو ہیں، ہر ایک کا اپنا پنا ویژن ہے عدالت بار،جمہوریت عوام اور فوج اپنے جوان کی طرف دیکھتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس ملک اور جمہوریت کو بچائیں ورنہ کسی چیز کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صحت نہیں ملک کی سیاست کرتے ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ صدر زرداری علاج کیلئے چین جانا چاہتے ہیں۔