حکومت امریکہ اور نیٹو اتحاد سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے۔ مولانا فضل الرحمان

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دعوؤں کے باوجود وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت قومی جرم ہے، اس میں ملوث ملزموں کو منظر عام پر لایاجائے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کو متحرک کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایم ایم اے کے اجلاس میں ہزارہ اورسرائیکی صوبوں کی تحریک کا ساتھ دینا کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بہاولپور صوبہ کی حمایت بھی کی جائے گی۔