سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، پچیس دسمبر کو سونامی تمام ریکارڈ توڑدیگا. عمران خان

قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف ایک کلب کرکٹر ہیں ان کا پالا ٹیسٹ کرکٹ سے پڑگیا ہے میاں صاحب چھٹی باری لینے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی باری نہیں آنے دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہی یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دلیروں اور شیروں کی جماعت ہے کراچی کا سونامی تمام ریکارڈ توڑد یگا۔عمران خان نے کہا ہمارے اقتدار میں ہر فرد کے لیے ایک جیسا قانون ہو گا پاکستان کو کسی دوسرے ملک کے سامنے کھبی جھکنے نہیں دیں گے اور دنیا کے تمام ممالک سبز پاسپورٹ کی قدر کریں گے،عمران خان نے خورشید قصوری کو تحریک انصاف میں شمولیت پر اورکرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد بھی پیش کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو تبدیلی لا سکتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کاجلسہ پاکستان کی سیاست کارخ بدل دےگا ان مزید کہنا تھا کہ ملک بچانےکیلئےلٹیروں کو نکالنا ہو گا