قصور میں عمران خان کا سونامی کرسیوں پر ٹوٹ پڑا، جلسے کے اختتام پر جلسے میں شریک تمام شرکاء کرسیاں اٹھاکر بھاگ گئے۔
پاکستان میں جلسوں کے ذریعے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے عمران خان کے قصور میں ہونے والا جلسہ انتہائی بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ جلسے کے بعد شرکاءپانچ سے دس کرسیاں مال غنیمت سمجھ کر فرار ہوگئے۔ جن لوگوں کے ہاتھ میں کوئی کرسی نہیں آئی انہوں نے دوسرے سے چھیننے کے چکر میں کرسیوں کوتوڑنا شروع کردیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں تیس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھی۔ لیکن اب وہاں صرف اجڑا ہوا میدان یا ٹوٹی ہوئی کرسیاں نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ قصور میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قائد اعظم کے بتائے ہوئے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم اور یقین و محکم پر عمل کیا جائے تاکہ ایک منظم معاشرہ وجود میں آئے۔