نواز شریف پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنےکی بجائےسپریم کورٹ میں عائد اپنی درخواست واپس لے لیں. بابراعوان

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ دنیا کے تمام پارلیمان کمیٹیوں کے ذریعے ہی چلائے جاتے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نےپہلے بھی تمام متعلقہ وزارتوں ، فوج ، آئی ایس آئی کے حکام سمیت مختلف لوگوں سے بریفنگ لی ہے۔ کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ شہادتوں کو جمع کر کے رپورٹ یا سفارشات تیار کر سکتی ہے۔ بابر اعوان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تقریر کے بعد ان کی جماعت کے رکن نے تحریری طور پر معاملہ اٹھانے کی درخواست کی۔ اگر نواز شریف پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں تو عدالت سے اپنی درخواست واپس لیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ نواز شریف کی سیاسی زندگی اداروں کے پیچھے گزری اوران کی کی کامیابیاں اداروں کی لابیوں کی مرہون منت ہیں۔