ملتان: لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رخسانہ انور،ساجدہ حمید اوریاسمین ناز نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے، ہم ملک کےایک ایک بچے کو پولیو سے بچاکرپاکستان کو پولیوفری ملک بنائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیو ورکرزکوشہید کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرزرنبیلہ اورآسیہ پرحملے کی مزمت کرتے ہوئےملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ بھی کیا۔