لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کم ہو گئی تاہم موٹروے حکام نے کچھ سیکشن پر ہلکی دھند کے باعث ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ ور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صبح کے اوقات میں موٹروے بھی دھند کے باعث بند رہی، موٹر وے حکام کے مطابق آج موٹر وے پر گزشتہ روز کے مقابلے میں دھند میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم کچھ سیکشن پر ہلکی دھند کے باعث ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔۔