اکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ کپتان مصباح الحق بلے بازوں کی پرفارمنس پر خوش ہیں اور دوسرے ون ڈے میں کامیابی کیلئے پر امید بھی ہیں.
دوسرا ون ڈے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا ۔کرکٹ ماہرین کے مطابق رات کو گراونڈ میں گرنے والی اوس کے باعث بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے ۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں نے بھر پور نیٹ پریکٹس کی ۔پہلے میچ میں کامیابی کے بعد کپتان مصباح الحق نے بلے بازوں سے امیدیں باندھ لی ہیں ۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جو سیریز کے باقی میچوں کیلئے فائدہ مند ہو گی ۔بدھ کو شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئی لینڈرز کو گیارہ رنز سے شکست دی تھی ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک ایک سو تینتیس میچ کھیلے گئے ہیں جن میں گرین شرٹس نے اٹھہتر اور سری لنکا نے پچاس میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر موجود ہے