ترکی نے عراق سےفوج واپس بلانے کااعلان کردیا

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا ، فوجیوں کی واپسی کا مقصد عراق سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے، عراقی حکومت نے کچھ دن قبل موصل میں ترک فوجیوں کی تعیناتی پر شدید احتجاج کیا تھا اور اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا، دوسری جانب امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون کرکے فوجیوں کی واپسی کیلئے زور دیا تھا ، ترک وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی داعش کے خلاف کارروائیوں میں مدد کیلئے عراق کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا