لودھراں کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان
لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوچون میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے لودھران کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس قبل جماعت اسلامی نے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہمایت کی تھی۔