آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کی بحالی اور واپسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے آپس میں روابط کا پتہ لگا لیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔آرمی چیف نے قبائلی عمائدین اور ٹی ڈی پیز سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہامکمل بحالی تک پاک فوج ان علاقوں میں تعینات رہے گی۔ جبکہ قبائلی عمائدین نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو شمالی وزیرستان میں دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے تحصیل میر علی میں جدید سہولیات سے آراستہ ایک سو دس بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا۔جبکہ انہوں نے شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی علاقوں میں دہشتگردی اور آپریشن سے دو لاکھ اکانوے ہزار آٹھ سو ستائیس خاندان متاثر ہوئے۔ جن میں سے اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو تین کی واپسی اور بحالی ہو چکی ہے
ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں,آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا :آرمی چیف
Dec 20, 2015 | 09:58