پولیس نے لاہور شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑ ی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا
سی سی پی او لاہور امين وينس نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا گیا جس میں تیرہ افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا،پکڑے گئے اسلحہ میں کلاشنکوفيں، رائفلز، پستول اور ہزاروں گولياں برآمد کی گئیں،سی سی پی او کے مطابق ملزمان پشاور اورعلاقہ غیر سے اسلحہ گاڑی کے خفيہ خانوں ميں چھپا لاہور لاتے تھے اور شہر کے مختلف اسلحہ ڈیلرز کو سپلائی کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق خيبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سےتعلق رکھنے والے ملزمان سے تفتيش جاری ہے جس کے بعد مزيد افراد کی گرفتاری ممکن ہوسکے گی