ملکی سالمیت اور وحدت پر کوئی چیز مقدم نہیں، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصول اپنانا ہوں گے :صدر ممنون حسین
لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیرانتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور وحدت ہر چیز پر مقدم ہے، ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصول اپنانا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں قائداعظم جیسا رہنما عطا فرما کر احسان فرمایا، قائداعظم کی فراست اور جہد مسلسل سے انگریزوں سے نجات ملی، قائداعظم محمد علی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں کوئی کسی کا استحصال نہ کرسکے، انہوں نے اپنے تدبر اور بصیرت سے ہماری رہنمائی کی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، اور ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، قوم بےگناہ لوگوں کا قتل کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔