ریوینج آف بابا بالم
پاکستان میں بچوں کے لیے فلمیں بہت کم بنائی جاتی ہیں مگر 3 بہادر ایک ایسی فلم اینیمیٹڈ سیریز ہے جسے بچے اور بڑے دونوں دیکھ سکتے ہیں۔ فلم کی پروڈیوسر شرمین چِنائے ویسے تو اپنی ڈاکیومنٹری سیریز کے لیے مشہور ہیں مگر اِس ہفتے ان کی سیریز 3 بہادر کا سیکوئیل '3 بہاد ر: ریوینج آف بابا بالم' کا پریمیئر کراچی اور لاہور میں دھوم دھام سے ہوا