پاکستان کا ترکی میں تعینات روسی سفیر کے قتل پر اظہار مذمت، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ترکی میں تعینات روسی سفیر کے قتل پر اظہار مذمت کیا ہے، ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقتول سفیر آندرے کارلوف کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے پر روس اور ترکی سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ
پاکستان روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔