جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک کرسمس کی شاپنگ میں مصروف شہریوں پر چڑھ دوڑا،واقعے میں12 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی
جرمن دارالحکومت برلن میں میں واقع مارکیٹ میں کرسمس کی خریداری زور و شور سے جاری تھی ۔۔اس دوران ایک ٹرک ہجوم میں داخل ہوا اور درجنوں افراد کو کچل دیا ،،واقعے کے دوران ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی ،خوف میں مبتلا شہری شاپنگ کا سامان چھوڑ کر بھاگ نکلے ،،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منقتل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،،حکام کے مطابق ٹرک میں دو افراد سوار تھے،ان میں سے پیسنجر سیٹ پر بیٹھا شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ مشتبہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ،،پولیس کا کہنا ہے کہٹرک پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ڈلیوری سروس کمپنی کا تھا جسے چوری کیا گیا۔ جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ متعدد شواہد دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ جرمن چالنسلر اینجلا مرکل نے واقعے پر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،،،
دوسری جانب برلن واقعے کے بعد امریکا نے شہریوں کو یورپ کےسفرمیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ،،