مل کر شامی تنازعے کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
ماسکو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے کہا ہے کہ روس اور ایران مل کر شامی تنازعے کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دونوں رہنماو¿ں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کریملن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ جلد از جلد شامی بحران پر قابو پا لیا جائے۔ روسی صدر شام میں قیام امن کی خاطر مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔