چین: بجلی گھر میں حادثے کے الزام میں10 افراد پر فرد جرم عائد
بیجنگ ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) چین میں ایک بجلی گھر میں حادثے میں ملوث ہونے کے الزام میں 10 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ جرمن ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر13 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ ماہ رونما ہونے والے اس واقعے میں 74افراد مارے گئے تھے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا، جب اس پلانٹ کی توسیع کی جا رہی تھی۔ چین میں صنعتی شعبے میں حادثات ایک معمول کی بات ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایسے واقعات میں 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔