الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیےپولنگ شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ بائیس دسمبرکو ہوگی،جو صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی،اس موقع پر پولنگ سٹیشن کی دو سو میٹر کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا،اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے بھی پولنگ سٹیشن میں داخلےپرپابندی ہوگی،جب کہ خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر کےخلاف کارروائی کی جائے گی،،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی ہوگی