بھارت کی تری پورا اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گئی رکن اسمبلی نے اہم معاملے پر بحث نہ کرانے پر سپیکر کا علامتی گرز اٹھا لیا اور خوب دوڑ لگائی
بھارتی کی تری پورا اسمبلی اس وقت مچھلی منڈی بنی جب وزیرجنگلات نریش کے سکینڈل کے حوالے سے بحث چھڑی ، وزیر پر پارٹی رکن کی جانب سے اخلاقی پستی کے الزامات تھے، تاہم سپیکر نے معاملے پر بحث کرانے سے انکار کیا تو ڈرامہ شروع ہو گیا ،پھر کیا تھا ،رکن اسمبلی سندیپ رائے برمن اٹھا اور اسپیکر کا علامتی گرز لے بھاگے، اس کے پیچھے پیچھے اسمبلی کے اہلکار بھاگے مگر رکن کسی کے ہاتھ نہ آیا ، پارلیمنٹ اسٹاف بعد ازاں سدیپ رائےسےاسپیکرکاگرز دروازے کےباہر لینےمیں کامیاب ہو سکا، تری پورا اسمبلی میں اسپیکر کا گرز لے کر بھاگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی دو بار یہ واقعہ پیش آ چکا ہے،